Today July 1, 2010 ; there were two blast in Lahore-Pakistan , Data Darbar Masque main gate; approx. 20 died , dozens injured
لاہور،داتا دربار کے احاطے میں خودکش دھماکے،25افراد جاں بحق،50زخمی:
لاہور داتا دربار کے احاطے میں دو خودکش دھماکوں میں 25 افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔ نجی کے مطابق لاہور میں واقع داتا دربار کے احاطے میں دو دھماکوں میں تقریبا 20 سے زائد افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق دونوں دھماکے خود کش تھے۔پہلے خودکش حملہ آور نے مزار کے گیٹ پر خودکو اڑا لیا جبکہ دوسرے خود کش حملہ آور نے خود کو مسجد کے گیٹ پر اڑایا۔دھماکے کے وقت داتا دربار میں دو سے ڈھائی ہزار زائرین موجود تھے۔ دونوں دھماکے عشاء کی نماز کے بعد ہوئے۔ جمعرات کی وجہ سے داتا دربار میں زائرین کا کافی رش تھا اور زائرین دربار کے احاطے میں دعا مانگ رہے تھے۔ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ زخمیوں کو گنگا رام اور سروسز اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ خودکش دھماکوں کے بعد لاہور میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
No comments:
Post a Comment